کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم باللہ شاہ نے محکمہ صحت کے حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پورے ڈویژن میں ایم پاکس بیماری سے متعلق ہسپتالوں،تعلیمی اداروں،یونین کونسل،ویلج کونسل اورنائبرہوڈ تک موثرآگاہی مہم چلائیں اور اس مہم میں علماء کرام اوردینی مدارس کی خدمات سے بھی استفادہ کریں۔یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں ایم پاکس بیماری سے متعلق ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم،ڈی پی او کوہاٹ عمر خان،ڈی ایچ او کوہاٹ جبکہ ہنگو،کرک اورکزئی اورکرم کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اورڈی ایچ اوز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اورڈی ایچ اوز نے ایم پاکس سے متعلق معلومات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اضلاع میں اب تک ایم پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم اس کیلئے پہلے ہی سے تیاری کرچکے ہے۔ہسپتالوں میں اس کیلئے آئیسولیشن وارڈز مختص کئے گئے ہیں۔ کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ ایم پاکس کوئی اتنی خطرناک بیماری بھی نہیں جس سے فوری طورپر موت واقع ہوں۔ اس بیماری میں موت کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل صورت حال اختیار کرنے سے پہلے ایم پاکس کیلئے اختیاطی تدابیراختیارکرنے،لائحہ عمل طے کرنے اوراس کیلئے سوسائٹی کوسنسٹائزڈکرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوامی سطح پرخوف نہ پھیلے۔کمشنرکوہاٹ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی کہ وہ ریپڈریسپانس ٹیموں کوالرٹ کریں اورتمام اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ایم پاکس کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات بلیک اینڈ وائٹ میں ان کے دفتر کے ساتھ فوری طورپرشیئر کریں۔