سخاکوٹ(مانند نیوز) بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسسز اور آئی پی پی معاہدوں کے خلاف سخاکوٹ اور درگئی کے بازار مکمل شٹرڈاؤن ہٹرتال رہی۔تمام کاروباری مراکز بند رہے اور کاروباری زندگی مفلوج رہی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح جماعت اسلامی اور تاجربرادری کی کال پر بجلی بلوں میں بھاری ٹیکسسز اور آئی پی پی معاہدوں کے خلاف سخاکوٹ اور درگئی کے بازار وں میں مکمل شٹرڈاؤن ہٹرتال رہی اور بازاریں مکمل بند رہے۔ تمام مارکیٹیں،کاروباری مراکز،یوٹیلٹی سٹور، میڈیکل سٹورزسمیت اشیائے خوردنوش کے تمام دکانیں بھی بند رہے۔جماعت اسلامی ضلع ملاکنڈ کے جنرل سیکرٹری رضوان اللہ مہمند، تحصیل امیر فضل وہاب، جنرل سیکرٹری رشید احمد قاضی، متحدہ ٹریڈ یونین کے سینئرنائب صدر سلطان زیب، جائنٹ سیکرٹری رحمان زیب، رشیدٹیلر،ناصر،ٖغفار اسلحہ میکر،محمداسماعیل فیض محمد،امجدعلی سمیت دیگر نے سخاکوٹ بازار کاچکر لگایااور کامیاب ہٹرتال پر تاجربرادری کومبارکباد پیش کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے