جمرود(نمائندہ )ناغہ کے دن بااثر قصائیوں کو گوشت فروخت کرنے کی اجازت اور غریب قصابوں پر پابندی ناانصافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قانونی طور پر منگل ناغہ کا دن ہے اس دن پر قصائیوں پر جانور حلال کرنے اور گوشت فروخت کرنے پر پابندی ہیں۔ جبکہ ضلع خیبرمیں بااثر قصائیوں کی دکانیں کھولی ہوتی ہیں اور کھلے عام گوشت فروخت کرتے ہیں جبکہ بازاروں اور اہم شاہراہوں پر قائم بڑے ہوٹلوں میں بھی گوشت اس دن دستیاب ہوتا ہیں لیکن غریب قصائی جب دکانیں کھولتے ہیں تو انہیں بھاری جرمانہ کرتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان بااثر قصائیوں کے اوپر تک تعلقات ہیں اور متعلقہ محکموں کے آفسران کو مفت گوشت بھی بھیجتے ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ محکموں کے آفسران ان بااثر قصائیوں کے خلاف کاروائی نہیں کرتے۔صحافیوں کے اطلاع پر بھی کاروائی نہیں کرتے اور ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں اور اکثرمنگل یعنی ناغہ کے دن ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا سٹاف اپنے اپ کو کہی آور مصروف کرکے بہانہ بناتے ہیں۔جس سے صاف ظاہر ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کا سٹاف ان سے پیسے لیتے ہیں اورقصائیوں کو کھلی چھٹی دی ہیں مزید یہ کہ قصائی اپنی مرضی سے مہنگی ریٹ پر گوشت فروخت کر رہے ہیں۔ بڑا گوشت سرکاری ریت 800روپے کی بجائے 1200روپے اور چھوٹا گوشت سرکاری ریٹ 1800روپے کی بجائے 2200روپے پر فروخت کر رہے ہیں لیکن ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے آفسران نے اس پر مکمل خاموشی اختیار کرکے صارفین پر مہنگی گوشت فروخت کرنے اور لوٹنے کی کھلی چھٹی دی ہیں۔اعلی حکام سے اس حوالے سے فوری اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے اور قانون کی پاسداری نہ کرنے والے آفسران اور بااثر قصائیوں کے خلاف کاروائی کرکے صارفین کو انصاف فراہم کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے