خیبر(مانند نیوز)ملک بھر کی طرح باب خیبر کے مقام پر بھی ایف بی آر ٹیکس اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، شٹر ڈاؤن ہڑتال، پاک افغان شاہراہ بند۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں انجمن تاجران کے زیر اہتمام ایف بی آر ٹیکس لگانے کے وفاقی حکومت فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کیا گیا جس میں تاجروں کے علاؤہ سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ جمرود بازار میں احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جو مختلف راستوں سے گزر کر ایف بی آر ٹیکس اور وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز و کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے احتجاج پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا تھا جس کی وجہ سے مقامی افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔احتجاجی مظاہرے سے انجمن تاجران جمرود کے صدر کاشف اقبال آفریدی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ضمنی انتخابات میں چیئرمین شپ کے لیے ممکنہ امیدوار حاجی محمد نواز افریدی، کامران افریدی،اٹا ڈیلرز ایسو سی یشن کے نمائندوں حاجی سید علی افریدی،،مصطفی افریدی، مناف افریدی، صادق آفریدی، وی سی چئیرمین حاجی میرآغا،تحریک انصاف جمرود کے صدر محمد اشفاق افریدی، شیراز آفریدی،جے یو آئی کے محمد سعید حقانی،مسعود،سید محمد افریدی و دیگر نے کہا کہ و فاقی حکومت کی طرف سے ظالمانہ ایف بی آر ٹیکس لگانے کے لیے سفارشات بھیجے گئے ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ تاجروں،دکانوں اور ایک شٹر پر ٹیکس لگایا جائے گا جس سے مقامی افراد اور تاجروں کو مستقبل میں سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خیبر پختونخوا پر آٹا کی ترسیل بند کی گئی ہے جس کی وجہ سے اٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے وفاقی و پنجاب حکومت اٹے کی ترسیل سمیت ظالمانہ ایف بی آر ٹیکس لگانے کی مکمل مخالفت کریں گے اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ظالمانہ ایف بی آر ٹیکس لگانے اور پنجاب کی طرف سے آٹے کی ترسیل پر پابندی کا خاتمہ نہیں کیا جاتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے