کرک (مانند نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے محکمہ ایجوکیشن کاایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کی کارکردگی اورگذشتہ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرک نے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کاکردار نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ موثر مانیٹرنگ ہی کی بدولت کسی بھی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کی قوی امکانات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی ضلع بھر کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں اورتعلیم کے حوالے سے اجلاس میں جو فیصلے ہوتے ہیں ان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ اس کے دوررس نتائج اخذ کیے جاسکیں۔ انہوں نے کمیٹی سے ہم آہنگ جدید طریقہ تعلیم پر توجہ مرکوز کریں۔