سوات (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیر برائے لائیو سٹاک و فشریز فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ سوات کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کی فروغ کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں، خیبر پختونخوا نے اچھے کھلاڑی اور قومی ہیروز پیدا کئے ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوانوں کو صحت مند تفریح مہیا کرتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سوات میں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان دنیا بھر میں سوات اور ملک کا نام روشن کر سکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برہ بانڈئی سوات میں سپارٹیکس ایرینہ فٹبال گراؤنڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم پی اے سلطان روم، ایم این اے سہیل سلطان، چیئرمین تحصیل کبل سعید خان اور سپارٹیکس کمپنی کے مالک فضل رحیم کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے، صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ سوات کے نوجوان کسی بھی کھیل میں کسی سے کم نہیں، سپارٹیکس کمپنی کے مالک فضل رحیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نوجوانوں کے لئے خطیر رقم سے بہترین گراؤنڈ بنایا اس طرح کی سرگرمیوں سے عوام کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور نوجوانوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے آتا ہے، انہوں نے کہا کہ سوات میں فٹ بال کھیل میں باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جن کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا چاہئے تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں اور ملک کا نام روشن کرے، تقریب کے آخر میں سپارٹیکس کے مالک فضل رحیم نے صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی، ایم پی اے سلطان روم، ایم این اے سہیل سلطان اور سعید خان کو شیلڈ بھی پیش کئے۔