کوہستان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمو د کی زیر صدارت محکمہ صحت کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوہستان لوئر اور ای پی آئی کوآرڈینیٹر کے علاوہ دیگرافسران بھی شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے ہسپتالوں میں عوام کے لئیے زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں رواں پولیو مہم کے احداد ومقا صد کے حوالے سے تفصیلی امور زیر بحث آئے۔