مانند نیوز (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانی مراکز کے 200 گز کے دائرے میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی ہے۔کنٹرولر امتحانات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طرف سے موصول ہونے والے مراسلے کے مطابق سمسٹر بہار 2024 کے فائنل امتحانات 2 ستمبر 2024 سے شروع ہو رہے ہیں اور امتحانات کے شفاف اور پرسکون انعقاد کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ضلع ایبٹ آباد کے درج ذیل امتحانی مراکز کے 200گز کے احاطے میں پا بندی عا ئد کی ہے جن میں ریجنل سنٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مری روڈ ایبٹ آباد،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 1 ایبٹ آباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی مری روڈ ایبٹ آبادشامل ہیں۔اس پا بندی کا اطلاق 2ستمبر 2024 سے 7 اکتوبر2024 تک ہو گا۔کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے