ہنگو(مانند نیوز) ہنگو میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا پارہ ہائی کر دیا,توغ سرائے کے عوام نے ہنگو پارہ چنار روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی،واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی،20 گھنٹے کوڈ شیڈنگ ظلم کی انتہا ہے،مظاہرین۔لوڈ شیڈنگ شیڈول میں تبدیلی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا ایم پی اے شاہ تراب خان۔تفصیلات کے مطابق ظالمانہ لوڈ شیڈنگ پر پیمانہ صبر لبریز ہونے پر توغ سرائے کے عوام نے ہنگو پارہ چنار قومی شاہراہ کا رخ کیا اور اسے 8 گھنٹوں کے لیے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔اوع واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔احتجاج کی خبر پر ایم پی اے شاہ تراب خان پیسکو آفس پہنچے اور ایکسین علی شاہ سے مزاکرات کیے۔بعد ازاں شاہ تراب توغ سرائے چوک پہنچے اور مظاہرین سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا نمائندہ ہوں اور عوام کی مشکلات پر خاموش نہیں بیٹھی سکتا۔شاہ تراب خان نے کہا کہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نا قابل برداشت ہے اس دورانیے میں کمی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے