پبی (مانند نیوز) جمعیت علماء اسلام ضلع نو شہرہ کے انٹرا پارٹی الیکشن میں مولانا تاج قاد ر امیر او مولا نا سید محب اللہ شاہ جنرل سیکر ٹری منتخب ہو ئے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے انٹرا پارٹی الیکشن جامعہ تحسین القرآن حکیم آباد میں مہتمم جامعہ مولانا قاری عمر کے زیر نگرانی ضلعی ناظم انتخابات قاری اختر شاہد کے زیر صدارت شروع ہوا اجلاس کاآغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا صوبائی ناظم انتخابات مولانا احمد علی درویش صاحب نے دستور کے مطابق اجلاس شروع کیا امارات کے لیے 3نام سامنے آئے مولانا تاج قادر سابقہ امیر مولانا قاری محمد اسلم مفتی حاکم علی حقانی اور جنرل سیکرٹری کے لیے بھی 3نام سامنے آئے الحاج سید محب اللہ شاہ مولانا ظہور احمد الحاج پرویز خان خٹک کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی واپس نہیں کیا بعد میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا انتخابات کئے جس میں مولانا تاج قادر بھاری اکثریت سے امیر منتخب ہوا اور الحاج سید محب اللہ شاہ جنرل سیکرٹری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے مولانا احمد علی درویش نے دونوں رہنماؤں سے خلف برداری کی اور نو منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ دن من تن جمعیت علماء اسلام کے خدمت کے صرف کرینگے انشاء للہ