پبی (مانند نیوز) محکمہ تعمیرات واموصلات کے کلرکس برادری سراپا احتجاج۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں کلرکوں کو اگنور کیا جارہا ہے۔سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں کلرکس برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔اگر حکومت نے محکمہ کے تمام کلرکس برادری کو پروپوزل میں ایڈجسٹ نہ کیا گیا۔تو صوبائی اسمبلی کا گھیراؤ کرینگے۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا۔کہ صوبائی حکومت ملک کی تنظیمی امور چلانے والے کلرکس برادری کو ہر پراجیکٹ میں بائی پاس کر رہے ہیں۔حالانکہ صوبہ بھر میں کوئی آفس کلرکس کے بغیر نہیں چل سکتا۔بالاافسران تو صرف دستخط کرتے ہیں۔باقی ریکارڈ کو محفوظ کرنا اور دیگر دفتری امور کلرکوں کے بغیر ناممکن ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت کو دھمکی دی۔کہ پبلک ورکس منجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں ہر کیڈر کے ملازمین کو ایڈجسٹ کیا ہے۔لیکن سب ڈویژنل اکاوٗٹنٹ اور ایس ڈی سی کو پروپوزل سے ڈراپ کیا ہے۔جو ظلم کے مترادف ہے۔یہ مسئلہ کلرکوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ایپکا اس پروپوزل کو کبھی بھی ایپلیمنٹ نہیں ھونے دینگے۔اور زبردست احتجاجی مظاہرہے شروع کرینگے۔جن کی تمام تر زمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ھوگی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے