پبی (مانند نیوز)تھانہ اکبرپورہ پولیس نے 08رکنی بشمول افغانی اغواء کار گروہ کے ماسٹر مائنڈسمیت 3 اغواء کار گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مغوی کو باحفاظت بازیاب کروایا۔مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی علی حیدرولد حاجی علی اکبر خان ساکن فاضل کورونہ نے اکبرپورہ پولیس کو یوں رپورٹ درج کروائی کہ ہم گھر خود میں موجود تھے کہ اسی اثناء محمد یوسف ولد ظہور شاہ نے ہمیں بتایا کہ مہمان آپ کے بیٹے کامران حیدر کو بلارہے ہیں۔اکر دیکھا تو ارشاد،احسان اللہ پسران عبدالمولا ساکنان شانگلہ حال ترنول پنجاب،عبداللہ،اسرار عرف بلور،عنایت،شیر خان عرف کاکا،شنواری ساکنان افغانستان حال ترنول موجود تھے۔ہم نے مہمانوں کو چائے وغیرہ پلوائی جاتے ہوئے میرے بیٹے کامران حیدر کو گاڑی میں بزور بھٹاکر لے گئے۔رپورٹ پر مقدمہ درج کیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان نیجواد خان ایس ڈی پی اوپبی سرکل کی سربراہی میں حاجی محمد خان اس ایچ اوتھانہ اکبرپورہ،نعیم خان OII پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم تشکیل دیکر مغوی کی باحفاظت بازیابی،اغواء کاروں کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیاحاجی محمد ایس ایچ او اکبرپورہ و ٹیم نے علاقہ میں مخبروں کا جال بچھایا اطلاع تھی کہ اغواء کارعلاقہ میں موجود ہیں۔ناٹال کے علاقہ میں چھاپہ لگاکر مغوی کامران حیدر کوباحفاظت بازیاب کروایا جبکہ اغواء کار ماسٹر مائنڈ احسان اللہ کوموقع پر گرفتار کیا.مخبر نے پھر اطلاع دی کہ اغواء کار گروہ کے 2ساتھی کسی بھی وقت علاقہ سے فرار ہونے کی کوشش کرینگے۔ چھاپہ مار ٹیم نے سرچ شروع کیا مخبر کی اطلاع پر نزد شیل ڈپو سواری کے انتظار میں کھڑے سیف الرحمن ولد اسلم خان ساکن کوھستان،حنیف شاہ ولد صوفی علی شاہ ساکن کوہاٹ کو گرفتار کرلیا۔دیگر ساتھیوں کی گرفتاری جلد متوقع ہے جابجا چھاپے لگائے جارہے ہیں