پشاور( مانند نیوز) کسی بھی ملک کی ترقی و خوشحالی میں کاروباری طبقے کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے، کاروباری طبقے کا تحفظ اور انکی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی بنیادی زمہ داری میں شامل ہے.ان خیالات کا سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختونخوا کے صدر فواد اسحاق اور انکے ساتھ آئے وفد سے سپیکر چیمبر میں ملاقات کے دوران کیا. وفد نے سپیکر بابر سلیم سواتی کو صوبے میں 2 فیصد انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس پر تاجر برادری کے تحفظات سے آگاہ کیا. سپیکر صوبائی اسمبلی نے وفد کو اس ضمن میں اسمبلی فورم کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی. سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ چیمبر آف کامرس اور عوامی نمائندوں میں مضبوط روابط سے ممکن ہے کہ ہم قانون سازی کے عمل کو اصل حقائق اور عوامی مفادات کے مطابق کریں جس سے کاروباری طبقے کے حقوق کا تحفظ بھی ہو گا اور ایسی عوام دوست پالیسیاں تشکیل دی جانے میں معاونت ملے گی جن سے ہمارے صوبے میں بڑی سطح پر کاروباری سرگرمیاں شروع ہو پائیں اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں سکیں. سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اس وقت اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باکردار اراکین اسمبلی موجود ہیں جو عوام کے لیے اچھا کرنے اور مثبت بدلاؤ کا عزم رکھتے ہیں.سپیکر اسمبلی نے سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبر پختونخوا کے وفد کو انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سیس اور دیگر تحفظات کو تحریری طور پر سپیکر چیمبر کو دینے کے لیے کہا تاکہ اس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد متعلقہ حکام سے زیر بحث لاتے ہوئے مسئلے کو حل کیا جا سکے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے