پشاور(مانند نیوز)6 ستمبر کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کیسے پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے یکجہتی اور بھر پور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا۔ اس تاریخی دن پر ہمیں اس تاریخی عزم اور عہد کی تجدید کرتے ہوئے ان عظیم شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ہم پر پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ اس کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔آج، جب پاکستان کو انتہا پسندی، دہشت گردی اور بیرونی جارحیت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے تو پوری قوم اپنی دفاعی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاکہ وطن عزیز کی سالمیت اور خوشحالی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت تیار رہا جائے۔ہمارے شہداء جنہوں نے قوم کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے اور انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا. ہمارے غازی اور شہداء کے خاندان بے حد احترام کے مستحق ہیں، جن کے وجود سے پاکستان کرہ ارض پر ایک مضبوط چٹان کی مانند قائم ہے اور رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے