ہنگو(مانند نیوز) گرین اینڈ کلین پاکستان ہر شہری کا خواب ہونا چاہیے،موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں شجر کاری مہم میں ہر کسی کو کردار ادا کرنا چاہیے,پودے لگانا آسان ہے مگر ان کی بچوں کی طرح نگہداشت چیلنج ہے،تمام سرکاری محکمے بھی پودے لگا کر سر سبز و شاداب پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کریں،گھروں میں بھی پودے لگا کر خواتین بھی اس قومی مہم میں شراکت دار بن سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان اور تحصیل میر عامر غنی کے غنی فارم ہاؤس میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر امن کمیٹی ممبران شاہ حسین،ظہیر حسین،ڈی پی او محمد خالد خان،اے ڈی سی فہید اللہ خان،قومی عمائدین،اے سی اسفند یار خالد،اے سی امان اللہ،اے سی نواب خان بنگش،ایکسین واپڈا عباس علی،ٹریڈ یونین رہنما ملک سیدا خان شینواری،اے ڈی سی عبد الروف خان شاہ،ایجوکیشن،ہیلتھ،پاپولیشن،سوشل ویلفئیر سمیت تمام محکموں کے ضلعی سربراہان،بلدیاتی نمائندے اور ضلع بھر سے اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار ہے اور جن علاقوں میں کھبی خشک سالی تھی وہاں آج سیلاب آ رہے ہیں اسی طرح آبادی میں اضافے اور جنگلات کی کٹائی سے گرمی کی شدت میں مزید شدت آئی ہے اور آب و ہوا پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم شجر کاری مہم کو کامیاب بنائیں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر گرین پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنائیں۔ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ درخت لگانے کی کمپین کو مزید تیز کیا جائے اور تمام محکموں کے افسران کو اپنے دفاتر اور گھروں میں پودے لگانے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے عمل میں سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان کی کوششوں کی بھی ستائش کی اور کہا کہ غنی فارم میں ہزاروں پودے لگانے کا عمل جنگلات کے فروغ کے لیے باعث تقویت ہے۔تقریب سے سابق ایم پی اے حاجی عتیق الرحمان امن کمیٹی ممبران شاہ حسین،ظہیر حسین اور سئنیر صحافی طارق محمود مغل,ایس پی انوسٹی گیشن عارف خان،اے سی اسفند یار خالد اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور جنگلات کی افزائش کے لیے عملی اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے پودے لگائے اور شجر کاری مہم میں اپنا حصہ ڈالا انہوں نے سینکٹروں پودے شرکا میں تقسیم بھی کیے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے