دیر(مانند نیوز )حکومت خیبر پختونخواہ کے وژن کے مطابق رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر لوئر بشیر خان، یوتھ آفیسر شہزاد طارق، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عزیز الحق، نمائندہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن (میل/ فیمل) اور دوسرے سٹیک ہولڈر نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیر نگرانی 11 ستمبر بروز بدھ بمقام ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال بلامبٹ میں عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کے حوالے سے سیرت کانفرنس، مقابلہ حسن قرٗات، مقابلہ نعت خوانی ہوگی۔ مقابلہ حسن قرآٗت، اور نعت خوانی میں سرکاری و نجی سکولز اور دینی مدارس کے کل 26 طلباٗ و طالبات حصہ لیں گے۔ ضلعی سطح پر قرآٗت اور نعت خوانی میں پہلے پوزیشن لینے والوں کو پچاس ہزار، دوسری پوزیشن لینے والے کو پینتیس ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والے کو پچیس ہزارو روپے کیش پرائز دئے جائیں گے۔ اسی طرح ڈویژنل لیول پر قرآٗت اور نعت خوانی میں پہلے پوزیشن لینے والے کو اسی ہزار، دوسرے کو ساٹھ ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والے کو چالیس ہزار کیش پرائز دئیے جائیں گے۔ مقابلوں کے لئے ڈپٹی کمشنر دیر پائین کے سربراہی میں، ڈسٹرکٹ خطیب، قاری سعیداللہ، قاری صدیق اللہ، قاری مراد علی کمیٹی تشکیل دئی گئی ہیں۔ رحمت_اللعالمین ﷺ کانفرنس میں منتخب نمائندگان، مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا و طالبات کے والدین، اساتذاٗ کرام،، دینی مدارس کے طلبا و طالبات، عوام، میڈیا کے نمائندے شرکت کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام سٹیک ہولڈر کو ذمہ داری تفویض کی ہیں اور ہدایت کی کہ اس بابرکت محفل میں بہترین انتظامات کوبروقت یقینی بنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے