ملاکنڈ (مانند نیوز )وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ملاکنڈ میں مفت ویٹرنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر لائیو سٹاک کے زیر نگرانی سول ویٹرنری ڈسپنسری نل تھانہ میں ویکسینیشن، ڈی ورمر، ایکری سائیڈل سپرے اور بیمار جانوروں کے علاج کے لیے مفت ویٹرنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں درجنوں جانوروں کی ویکسینیشن کی گئی اور انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ تحصیل میونسپل ایڈمینسٹریشن و دیگر محکموں کے اہلکاوں نے ضلع ملاکنڈ میں صفائی مہم جاری رکھا ہواہے اور عوامی ایجنڈہ کے تحت تمام دفتروں کی صفائی کی گئی تاکہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے