ایبٹ آباد (مانند نیوز)حکومتی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد خالد اقبال کی زیر قیادت ضلع میں خواتین کے لیے "ویمن ویک” کا انعقاد کیا گیا۔ اس ہفتے کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا، ان کے لیے برابری کی بنیاد پر ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا، اور انہیں ایک بہتر اور محفوظ ماحول مہیا کرنا تھا۔ویمن ویک کے دوران مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں دارالامان اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں خواتین کے مسائل کے حل کے لیے پلیٹ فارمز مہیا کیے گئے، مقامی خواتین کے کاروباری تخلیقی مقابلوں کی نمائش کی گئی، اور میلاد و نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے۔ یہ سرگرمیاں خواتین کے اندر شعور بیدار کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دی گئیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1، ثناء فاطمہ نے تمام سرگرمیوں کی نگرانی کی، خواتین سے ملاقاتیں کیں، انہیں اپنے حقوق اور مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کی، اور ان کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔خواتین کی بڑی تعداد نے ان پروگراموں میں شرکت کی، خاص طور پر ہینڈی کرافٹس کی نمائش کو شرکاء نے بے حد سراہا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، اور ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر شائرہ مشتاق نے ویمن ویک کی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کی اور پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اختتامی تقریب میں خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ خواتین کی ترقی اور بااختیاری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور انہیں آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے