جنوبی وزیرستان (مانند نیوز) وانا کونسلرز اتحاد نے صدر قمر عباس وزیر کی سربراہی میں ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سابقہ فاٹا کے ساتھ ملاقات کی اور جنوبی وزیرستان لوئر کے مسائل کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ لوکل گورنمنٹ کے مسئلے مسائل ان کے سامنے پیش کئے، وانا کونسلرز اتحاد کے صدر قمر عباس وزیر نے کہا کہ عوام بلدیاتی انتخابات کے بعد ہم سے علاقے میں جلد از جلد ڈویلپمنٹ کام شروع کرنے اور ان کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کی امید رکھے ہوئے ہیں۔ جس پر ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے اور اس کے ٹیم نے وانا کونسلرز اتحاد کے سب باتوں پہ ایکشن لیا اور متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے ہفتے میں رپورٹ طلب کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری بھی کوشش ہے۔ کہ بلدیاتی نمائندوں کے مسئلے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے وانا کونسلرز اتحاد کو یقین دہانی کرائی کہ میں جلد از جلد جنوبی وزیرستان لوئر کے سارے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ وانا کونسلرز اتحاد کے صدر قمر عباس وزیر اور پوری ٹیم نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور اس کے ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ اور اس کی ٹیم نے ہماری باتوں پر غور کرتے ہوئے فوری ایکشن لیا۔