پبی (مانند نیوز)تھانہ پبی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون۔04منشیات فروش گرفتار 11کلو 135گرام اعلی کوالٹی چرس،193گرام ائس،300گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا عزم کہ منشیات سے پاک نوشہرہ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے تیمورسلیم ایس ایچ او تھانہ پبی وٹیم نے لیاقت علی خان ولد ثمین خان ساکن خدریزی سے 6000گرام چرس،300گرام ہیروئن اشتیاق عرف مدغے ولد زمین خان سے 3000گرام چرس محمد رحمان ولد کریم خان ساکن ڈاگ بیسود سے 1035گرام چرس۔96گرام ائس جان عالم ولد تیمور شاہ ساکن خان شیر گڑھی پبی سے 1100گرام چرس،97گرام ائس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.