پشاور (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی نے صحت کارڈ کے بقایاجات کی وجہ سے مفت علاج کی سہولت کی چند ہسپتالوں میں بندش کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے پینل پر موجود تمام ہسپتالوں میں صحت کارڈ فعال ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صحت کارڈ سہولت کی چند ہسپتالوں میں بندش سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ہوتے ہوئے صحت کارڈ کی سہولت کبھی بند نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق صحت کارڈ کے بقایاجات ہیں لیکن ساتھ ساتھ ان کی ادائیگی بھی جاری ہے۔ اس بابت رواں ماہ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو ساڑھے 4 ارب روپے ریلیز ہوچکے ہیں۔ صحت کارڈ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عوام کیلئے تحفہ ہے جو جاری رہے گا۔ صحت کارڈ کے بقایاجات کی مرحلہ وار ادائیگی جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے