پشاور(مانند نیوز)خیبرپختونخوا سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم (سی ای سی وی ای) نے سیکرٹری اعلیٰ تعلیم کیپٹن (ر) کامران احمد آفردی کی ہدایت پر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (آئی ایم سائنسز) پشاور میں ”معاشرے پر منشیات کے استعمال کے اثرات” کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس سیمینار کا مقصد طلباء، اساتذہ اور کمیونٹی میں منشیات کی لت کے بڑھتے ہوئے خطرے اور بالخصوص نوجوانوں پر اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی اورشعور اجاگر کرنا تھا۔سیمینار میں ماہرین، طلباء، اساتذہ اور سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریم ازم نمائندوں کے حکام نے منشیات کے استعمال اور اس کے نتیجہ میں معاشرے میں متشدد انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ تقریب کے مرکزی اسپیکر پیس اینڈ کوفلکٹ یونیورسٹی آف پشاور کے اسسٹنٹ پروفیسر اسفندیار تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں منشیات کی لت کے نفسیاتی، سماجی اور معاشی اثرات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس مسئلے کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے باہمی تعاون پر مبنی، کثیر الفریقی حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔سنٹر آف ایکسیلنس کے چیف کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر ایاز خان نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں منشیات کے استعمال کی روک تھام کو اولین قومی ترجیحات میں سے ایک ترجیح قرار دیتے ہوئے اس کے حل کے لئے اجتماعی اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے منشیات کے استعمال سے متاثر ہونے کے زیادہ خطرات ہونے کے ناطے، انہیں منشیات کے استعمال اور انتہاء پسندی کے دوہرے خطرات سے بچانے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر ایاز خان نے کہا کہ نوجوانوں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال محض ان کی صحت کے لئے ہی تشویشناک امر نہیں بلکہ یہ ایک سنگین سماجی چیلنج ہے جو ہمارے سماجی ڈھانچے کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس سے مجرمانہ سرگرمیوں اور رحجانات کو بھی فروغ ملتا ہے اور یوں پرتشدد انتہا پسندی لیتی ہے جس سے معاشرے مزید غیر مستحکم ہوتے ہیں۔انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز (آئی ایم سائنسز) کے ڈپٹی ڈائریکٹر وقار احمدنے طلباء میں شعور و آگاہی اور برداشت و تحمل پر مبنی رحجانات کوفروغ دینے میں تعلیمی اداروں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیم کے دیگر ادارے طلباء کو بامعنی بات چیت میں شامل کرکے اور مشاورتی کردار اداء کرکے منشیات کی روک تھام اور معاشرے سے پرتشدد انتہاء پسندی کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے