پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ڈاکٹر احمد شیر زمان ڈوگر نے قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ کا دورہ کیا اور ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ حکام نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال میں ڈینگی سے متا ثرہ مر یضوں کو دی جا نے والی سہو لیات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں سے خیریت دریافت کی اور انہیں یقین دلایا کہ انکو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔