پبی (مانند نیوز) معاشرے کے سدھارنے میں علماء کرام کا بہت اہم رول ہے۔علماء کرام نے قیام امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا جامعہ غفوریہ کریمہ رحمت آباد ڈاگ اسماعیل کا مختصر دورہ کیاتحصیل پبی کے علاقہ ڈاگ اسماعیل خیل کے پیر صاحب زادہ سعید حسین القادری کی دعوت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کے ہمراہ جواد خان ایس ڈی پی او پبی سرکل نے جامعہ غفوریہ کریمیہ رحمت آباد ڈاگ اسماعیل خیل کا مختصر دورہ کے موقع پرنماز جمعہ کے دوران اپنے مختصر خطاب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ دین اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے ہم نے اپنے قول و فعل وکردار سے یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک محب الوطن شہری ہیں اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کیلیے بھرپور تعاون کرینگے انھون نے مزید کہا کہ ہم نے سماج میں بگاڑ پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف نوشہرہ پولیس متحرک ہے اور ایسے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں پیر صاحب زادہ سعید حسین القادری نے ملک پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لیے دعائیں کیں بعد نماز ان کو جامعہ کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا