اسلام آباد (مانند نیوز)سائنسدانوں نے بحیرۂ احمر سے ایک نئی قسم کی مچھلی دریافت کی ہے جو کافی چھوٹی سی ہے اور کیکڑے جیسی نظر آتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مچھلی کی اس نئی قسم کو سعودی عرب کی کنگ عبداللّٰہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مچھلی کا سائنسی نام ’سویوٹا ایتھون‘ ہے جو سعودی عرب کے علاقے فارسان میں بحیرۂ احمر میں موجود مرجان کی چٹانوں سے دریافت ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ نایاب سرخ مچھلی ہمیشہ ناخوش نظر آتی ہے اس لیے محققین نے اسے’بدمزاج مچھلی‘ کہا ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس مچھلی کا سائز 2 سینٹی میٹر سے بھی کم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے