ہزارہ (مانند نیوز)کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے ورٹکس گروپ آف کالجز کے پہلے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ ایک پیشہ نہیں، بلکہ دکھی انسانیت کی حقیقی خدمت کا نام ہے۔ انہوں نے فارغ التحصیل نرسنگ اور دیگر پیرامیڈیکل سٹاف کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی عملی زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور مریضوں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نرسنگ کا شعبہ مریضوں کی دیکھ بھال میں فرنٹ لائن ورکرز کا کردار ادا کرتا ہے۔ ورٹکس گروپ آف کالجز کی خدمات قابل تحسین ہیں، کیونکہ اس کے فارغ التحصیل طلباء وطالبات ملک کے مختلف علاقوں میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔ورٹکس گروپ آف کالجز کے چیئرمین رضوان اللہ خان اور ایم ڈی فرمان اللہ خان نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ادارہ خیبرپختونخوا میں پیرامیڈیکس کے کورسز کروانے والا پہلا پرائیویٹ ادارہ ہے، جو ہنرمندوں کی کھیپ تیار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، طلباء کو بی ایس نرسنگ اور ڈاکٹر آف فارمیسی کے کورسز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔کمشنر ہزارہ نے ورٹکس گروپ آف کالجز کے تعلیمی معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نئی نسل کو ہنر مند بنانا ضروری ہے، اور ورٹکس گروپ اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر کمشنر نے بی ایس نرسنگ سمیت دیگر کورسز مکمل کرنے والے طلباء وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے