پشاور(مانند نیوز) محکمہ خوراک اور پشاور کی ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت سے رنگ روڈ، کبوتر چوک اور ملحقہ علاقوں میں مچھلی فروشوں نے نہ صرف من مانے ریٹ وصول کرنا شروع کر رکھے ہیں بلکہ ناقص اور باسی مچھلی کھانے سے لوگ پیٹ اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور کے دیگر علاقوں کی طرح رنگ روڈ، کبوتر چوک اور ملحقہ علاقوں میں محکمہ فوڈ، پرائس کنٹرول کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ نے نہ صرف ان مچھلی فروشوں کو چھوٹ دے رکھی ہیں بلکہ ان ہی کی وجہ سے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت پشاور میں عوام نے پہلے بھی محکمہ فوڈ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ محکمے عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پرناکام ہو چکے ہیں اور ان کی کارکردگی بازاروں میں فوٹو سیشن تک محدود ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر خوراک، سیکرٹری خوراک اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رنگ روڈ اور کبوتر چوک میں مچھلی فروشوں کی من مانیوں کے نوٹس لیا جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے