ہنگو(مانند نیوز)اہل علاقہ کوہاٹ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کوہاٹ میں سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا آجرین بنادیا ہے،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے گھریلو صارفین کیساتھ ساتھ گیس کے کمرشل صارفین بھی رل رہے ہیں۔ پریشر کم ہونے کے باعث سی این جی فلنگ سٹیشنوں میں تالیگا دیئے گئے۔ ایس این جی پی ایل کوہاٹ کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔پروڈکشن ضلع ہونے کے باوجود ایس این جی پی ایل کوہاٹ کب تک کوہاٹ کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتی رہے گی۔علاقہ عوام نے کہا ہے کہ ایس این جی پی ایل کے حکام سے اس سلسلے میں بار بار بات ہوئی لیکن کوئی شینوائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہورہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسلے کا حل تلاش کرے،جس پر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدلاکرم نے علاقہ عوام کو یقین دہانی کرائی کہ کوہاٹ میں کسی قسم کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا کہ ہماری ایس این جی پی ایل کے حکام کے ساتھ کم پریشر اور گیس لوڈ شیڈنگ پر جامعہ میٹنگ ہورہی ہے،جس میں بریک فاسٹ،لنچ اور ڈینر ٹائم پر کسی قسم کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی بلکہ فل پریشر کے ساتھ صارفین کو گیس دی جائیگی،مزید بھی ایس این جی پی ایل کے ہائی آپس کے ساتھ رابطے میں ہوں اور کوشش بھی جاری ہے کہ کوہاٹ کو لوڈ شیڈنگ فری ضلع بناؤ لیکن یہ علاقہ عوام کے ساتھ کے بغیر ناممکن ہیں۔عوام کو بھی ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دینا چاہئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے