جمرود(مانند نیوز)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام سمسٹر خزاء فیز ٹو کے داخلے 15اکتوبر تک جاری رہینگے، طلباء معلومات کیلئے ویب سائٹ سے رہنمائی لیں سکتے ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر پشاور ڈاکٹر نفیس بی بی اس حوالے سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈٓکٹر نفیس بی بی نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ طلباء سمسٹر خزاء 2024فیز ٹو میں 15اکتوبر تک داخلہ لے سکتے ہیں جبکہ جاری طلباء کیلئے داخلوں کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے، پریس ریلیز کے مطابق فیز ٹو سمسٹر بہار 2024کے امتحانات 16اکتوبر سے شروع ہونگے جسکے لئے طلباء سی ایم ایس پورٹل پر اپنے اکاؤنٹ سے رول نمبر ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ڈاکٹر نفیس بی بی کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی طلباء کیلئے بہتر و مناسب سہولیات کے تحت میٹرک سے لیکر بی ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی جبکہ مارکیٹ کے مطابق ڈٖگری و ڈپلومہ کے مخلتف پروگرامات بھی متعارف کئے ہیں جس میں طلباء و طالبات داخلہ لیکر مستقبل کے لیے مفید و اچھا شہری بن سکتے ہیں انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ طلباء کسی بھی رہنمائی یا مشکلات کی صورت مین یونیورسٹی کیمپس آسکتے ہیں جبکہ گوگل پلے سٹور سے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایپ کو ڈاونلوڈ کر کے ھی تمام سہولیات و معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے