اسلام آباد(مانند نیوز )عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک آج شام 7 بجے لیکچر دیں گے۔گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک کے لیکچر کے لیے ڈیجیٹل اسٹیج کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئےگورنر سندھ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہزاروں کرسیاں لگائی گئی ہیں اور پورے گورنر ہاؤس کو سجا دیا گیا ہے، داخلی و خارجی راستوں پر سخت سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق لیکچر میں دعوت نامہ اور شناختی کارڈ پر داخلے کی اجازت ہو گی۔گورنر سندھ کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ شرکاء کی مختلف لذیذ کھانوں سے تواضع کی جائے گی، ٹھنڈے پانی و مشروب کی بوتلیں بھی دی جائیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے