اسلام آباد(مانند نیوز )بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے بھارت سمیت 4 ملکوں اور اقوام متحدہ سے اپنے سفیر واپس بلا لیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلا دیش نے برسلز، کینبرا اور لزبن سے بھی ہائی کمشنروں کو واپس آنے کا حکم دے دیا ہے۔اس کے علاوہ بنگلا دیش نے اقوام متحدہ سے مستقل مندوب کو بھی واپس بلا لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلا دیش لندن سے بھی اپنی ہائی کمشنر کو واپس بلا چکا ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنروں کو واپس ڈھاکا آنے کا حکم سفارتی عہدوں پر تبدیلیوں کا حصہ ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے