اسلام آباد(مانند نیوز )قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب پشاور میں ہوگی۔قومی کرکٹر محمد حارث شادی کے بندھن میں بندھ گئے، محمد حارث کی بارات کی تقریب پشاور میں ہوئی۔بارات کی تقریب میں دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، محمد حارث کی ولیمہ کی تقریب آج ہوگی۔ محمد حارث کے بھائی محمد انس کا کہنا تھا کہ حارث کی شادی فیملی میں ہوئی ہے، ہم حارث کی خوشحال زندگی کے لیے دعا گو ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 ستمبر کو محمد حارث نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی خوشخبری سنائی تھی اور ساتھ ہی اپنی کچھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے