باجوڑ (مانند نیوز)محکمہ سوشل ویلفیئر خیبر پختونخوا نے جمعرات کے روز ضلع باجوڑ میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے افتتاح کیساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کیا۔ افتتاحی تقریب ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر عمرا خان، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی،ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر ضم اضلاع محمد نعیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، سول سوسائٹی کے نمائندے اور ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے بچوں نے شرکت کی، تاکہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح وبہبود کو فروغ دینے والے ایک اہم ادارے کے قیام کا جشن منایا جاسکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور دیگر مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کا کردار بچوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس یونٹ کی کوششوں کو مزید موثر بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی مکمل تعاون اور ہم آہنگی کا وعدہ کیا۔ تقریب کے دوران خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے نمائندے نے خیبر پختونخوا میں چائلڈ پروٹیکشن سسٹم کی ارتقائی عمل پر ایک بریفنگ دی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صوبائی حکومت نے کامیابی سے 12 اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس قائم کئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے