کوہستان (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر طارق محمود کی زیر صدارت سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ، اسسٹنٹ کمشنر پٹن اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے عوامی ایجنڈا، گڈ گورننس اور ترقیاتی امور کے حوالے سے جاری منصوبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی اہداف کی تکمیل کے لیے تمام ٹاسک بروقت مکمل کیے جائیں۔ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نے خاص طور پر زور دیا کہ روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ دورے کیے جائیں تاکہ عوامی مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے اور ہر روز کی کارکردگی رپورٹ اعلیٰ حکام کو فراہم کی جائے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ گڈ گورننس کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی کارکردگی بہتر بنائیں اور عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دیں۔