شرینگل(مانند نیوز)وزیر اعلی اساتذہ کرام میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفرکے نام پر خوف و حراص کو ختم کریں۔ اور اس پالیسی کا آرڈر واپس لیں۔ان خیالات کا اظہار تحسین اللہ کوارڈینٹر IDTA نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ فیصلہ اساتذہ اور بچوں دونوں کا وقت ضائع کرنے اورمحکمہ تعلیم میں بہت سے مسائل پیدا کرنے کا سبب بنے گا۔ وزیر اعلی محکمہ تعلیم میں گھمبیر مسائل سے بچنے کیلئے انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر پالیسی پر نظر ثانی کریں۔انہوں نے موجودہ فیصلہ پر وزیر تعلیم اور سیکرٹری و ڈائریکٹر ایجوکیشن ست بھی مسئلے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیااور کہا کہ اس سے محکمہ میں ترقی کے بجائے مسائل سے کا خاتمہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسفر اساتذہ نے قانونی پراسس سے گزرتے ہوئے سالوں پہلے بہ امر مجبوری ٹرانسفر کیا ہے۔اور اب واپسی کا فیصلہ ان کیلئے دوبارہ مجبور بنا دیگا۔جو کہ ڈیوٹی کا حق ادا کرنے میں حائل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت اساتذہ کو احتجاج دھرنوں اور عدالتوں سے بچائیں تاکہ قیمتی وقت کو بچوں کے تعلیم پر صرف کرنے پر توجہ دے سکیں۔ موجودہ فیصلے سے صرف اساتذہ نہیں بلکہ ہزارں خاندان متاثر ہونگے۔اساتذہ کرام نے صوبائی حکومت اور اپوزیشن کے تمام ممبران سے الگ الگ ملاقات کرتے ہوئیمسائل سے اگاہ کی ہے تاکہ صوبے کے ترقی میں رکاوٹ نہ آئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے