شرینگل(مانند نیوز)تحصیل شرینگل میں بجلی کے بڑھتے ہوئے لوڈ شیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف عوام کا لانگ مارچ اور احتجاجی مظاہرہ،لوڈ شیڈنگ سے تنگ آگئے،مزید بغیر میٹر دیکھے بل نہیں دینگے۔واپڈا ھکام نے لوڈ شیڈنگ کم کرنیکے سات اووربلنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کی تفصیلات کی مطابق شرینگل تحصیل کے عوام نے اوور بلنگ اور اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ سے تنگ آکر شرینگل سے چکیاتن تک احتجاجی مار کیا۔اور وہاں پر مین دیر پشاور شاہراہ بند کرنے کا عندیہ دے دیا۔مارچ کے دوران شرمائی کے مقام پر مظاہرین کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی پہنچ گئی۔جہاں پر عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکراتی کمیٹی کے درمیان تفصیلی مذاکرات اور مظالبات کے بعد واپڈا حکام،ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان فیصلہ ہوا کہ لوڈ شیڈنگ مزید تین گھنٹے کم کیا جائے گا۔اور اوور بلنک آج کی بعد نہیں ہوگی،تمام بلز پر میٹر کے تصاویر پرنٹ کئے جائینگے۔اس سلسلے میں اے دی سی دیر کے آفس سے ایک لیٹر بھی جاری کیا جائے گا۔عوام کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات حل نہ ہوئے تو ایک بار پھر نکل کر احتجاج کرینگے جو کہ بعد مین بہت بڑا احتجاج ہوگا۔