ہنگو(مانند نیوز) منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان سماجی اور اخلاقی مسائل کا باعث بنے گا، منشیات کی روک تھام کیلئے پولیس اور عوامی نمائندوں کو ملکر اقدامات اٹھانے چاہییے۔ آئس کا نشہ بے شمار پر جوش نوجوانوں کو ناکارہ بنا چکا، نئی نسل کی تعلیم و تربیت کو بہتر بنا کر اسے نشے سے دور کر سکتے ہیں، صاھت مندانہ سرگرمیوں کا نہ ہونا بھی نوجوان نسل کو نشے کی طرف مائل کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز کاروباری و سماجی رہنماء حاجی رازیم خان نے اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہنگو میں منشیات کا استعمال بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے اور نوجوان نسل اس برائی کی لت میں گرفتار ہو رہی ہیں، جس کی وجہ سے اخلاقی و سماجی مسائل پیدا ہونے کیساتھ ساتھ جرائم کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ حاجی رازیم خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایک متحرک آفیسر ہے ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منسیات فروشوں کیخلاف قانونی کاروائیوں کو تیز کیا جائے اس کے علاوہ یہ علماء کرام، مشران اور بلدیاتی نمائندوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس کیساتھ تعاون کرے اور منشیات کا قلع قمع کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے