ملاکنڈ(مانند نیوز)پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدرگل زمین کی صدارت میں منعقدہ آل گورنمنٹ ایمپلائیز کوارڈنیشن ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مختلف محکموں کے ملازمین کی نمائندہ تنظیموں کے عہدیداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی چیئر مین و جنرل سیکر ٹری آگیگا کی ریٹائرڈمنٹ کی وجہ سے خالی ہونے والے عہدوں پر چناؤ عمل میں لایا گیا جبکہ دیگر کابینہ بدستور کام کرتی رہے گی اجلاس میں مشترکہ قراردادوں کے ذریعے ظالمانہ پنشن اصلاحات و سروس رولز کے فوری خاتمے مختلف محکموں میں ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ اور گولڈن شیک ہینڈ سکیم بند کرنے سمیت فوت وسبکدوش ملازمین کے مختص کو ٹے کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاجبکہ اخراجات میں کمی کیلئے وزراء و بیوروکریسی کے شاہانہ پروٹوکول بلا ضرورت اندون وبیرون ملک دوروں اور لمبی لمبی گاڑیوں کا استعمال ختم کرنے کابھی مطالبہ کیاگیا۔