بٹ خیلہ (مانند نیوز)بٹ خیلہ اوردرگئی میں ریسکیو1122سٹیشنز کی تعمیر کے ٹینڈر کا مر حلہ صاف وشفاف طریقے سے مکمل ہو گیا ایکسئین مواصلات ریاض ولی شاہ نے اس موقع پر میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دونوں سٹیشنوں کی تعمیر پر مجموعی طور پر16کروڑ روپے کی خطیر لاگت آئے گی اور یہ دونوں عمارتیں دو دوسال کی مدت میں مکمل ہونگی بٹ خیلہ میں سی اینڈ ڈبلیو کالونی جبکہ در گئی میں ایری یگیشن کی ملکیتی دو دو کینال زمین پہلے ہی صوبائی حکومت ریسیکو 1122کو منتقل کر چکی ہے بٹ خیلہ ہیڈ کوارٹرسٹیشن کی تین منزلہ جدید سہولتوں سے آراستہ بلڈنگ جوکہ فائر بریگیڈ ایمبولینس سٹینڈز کنٹرول و میٹنگ رومزاور رہائشی کمروں پر مشتمل ہو گی کی تعمیرپر9کروڑ روپے لاگت آئے گی۔