وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر تحصیل برمل کے علاقہ زم چن سے تعلق رکھنے والے ملک خان مالیک وزیر نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقے بنیادی تعلیم جیسے حق سے آج بھی محروم ہیں، بہت سارے بچے نامساعد حالات کے باعث تعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی اور خوشحالی کا دارومدار تعلیم پر ہوتا ہے۔ تعلیم ایک ایسی روشنی ہے جو افراد کو شعور، آگہی اور علم عطا کرتی ہے, تعلیم یافتہ قومیں اپنے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھتی ہیں اور ان کے حل کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرتی ہیں۔ تعلیم کے ذریعے نئی ایجادات اور سائنسی ترقی ممکن ہوتی ہے، جو کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا باعث بنتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملکی بجٹ کا ایک بڑا حصہ تعلیم و صحت کے شعبہ پر خرچ ہوتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ نجی شعبہ بھی تعلیم کی فراہمی میں اپنا برابر کا حصہ ڈال رہا ہے لیکن اسکے باوجود بھی ہم سو فیصد ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل برمل کے علاقہ زم چن اس جدید دور میں تعلیم جیسے عظیم نعمت سے محروم ہیں، انہوں نے ایم این اے زبیر خان وزیر، ایم پی اے عجب گل وزیر اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈہ پور سے پرزور مطالبہ کیا کہ تحصیل برمل کے علاقہ زم چن کے بچے اور بچیاں کو تعلیم جیسے عظیم سہولیات فراہم کی جائیں۔ اور مزید تاریکیوں میں زندگی بسر کرنے سے نجات حاصل ہو جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے