شیرگڑھ (مانند نیوز) کسان بورڈ ضلع مردان کے نائب صدر حاجی قاسم شاہ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات فرہاد علی، اسامہ، انعام اللہ، محمد ایاز اور رشید نے شیرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں نے مختلف حربوں سے کاشتکاروں کا استحصال شروع کیا ہے جس سے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہے فلپ مورس کمپنی اور متعلقہ بینک کی ملی بھگت سے کاشتکاروں کو شدید مشکلات میں ڈال دیا گیا ہے فلپ مورس کمپنی کے ٹوبیکو اووچر بینک میں بغیر بائیو میٹرک کے پیمنٹ نہیں ہوتی مندنی چارسدہ کے فضل سید نامی کا شتکار گزشتہ ہفتے وفات پا چکا ہے اب بینک اس کے اووچر پر اس کے بیٹے یا بھائی کو پیمنٹ نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ بائیومیٹرک کے علاوہ پیمنٹ ممکن نہیں اسی طرح کاشتکاروں سے مختلف ٹیکسز کاٹے جا رہے ہیں جو ظلم اور زیادتی ہے اور اس کے لیے کاشتکار مزید تیار نہیں ہے انہوں نے سیکرٹری ٹوبیکو بورڈ،ڈائریکٹر ٹوبیکو بورڈ وزیراعلی پختونخوا اور گورنر کے پی کے سے مطالبہ کیا کہ فلپ مورس کمپنی کے پالیسی کو تبدیل کرکے اووچر ہولڈر کے بھائی بیٹے یا اور رشتہ دار کو بینک پیمنٹ کرنے کا پابند بنایا جائے ورنہ کسان بورڈ متاثرہ کاشتکاروں کو ساتھ ملا کر سڑکوں پر ائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری ٹوبیکو بورڈ، فلپ مورس کمپنی اور متعلقہ بینک پر ہوں گی