شیرگڑھ (مانند نیوز) ایس ایچ او شیرگڑھ سب انسپکٹر سلامت خان اور ایس ایچ او لوندخوڑ شفیع اللہ خان نے بائیزئی پریس کلب شیرگڑھ کا دورہ کیا صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کی اور امن وامان کے حوالے سے عوام کو تعاون اور ساتھ دینے کی اپیل کی انہوں نے منشیات فروش قبضہ مافیا اور سماج دشمن عناصر کو بہ بانگِ دہل کہا یا اپنے کرتوت سے باز آئیں یا علاقہ چھوڑ دیں ایس ایچ او شیرگڑھ اور لوندخوڑ کی سماج دشمن عناصر کو سخت تنبیہ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ایس ایچ او شیرگڑھ سب انسپکٹر سلامت خان اور ایس ایچ او لوندخوڑ شفیع اللہ خان نے بائیزئی پریس کلب شیرگڑھ کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے صحافیوں کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی اور اپنے اپنے پولیس تھانوں میں امن وامان کے حوالے سے میڈیا کے زریعے سماج دشمن عناصر کو خبردار کیا کہ وہ از خود منشیات فروش آئس کے فروخت کا دھندہ،قبضہ مافیا کے کرتوت اور سماج دشمن سرگرمیاں ترک کریں بصورت دیگر علاقہ چھوڑ دیں انہوں نے کہا کہ ان کے پولیس تھانوں میں شریف شہریوں کو عزت دی جائے گی اور سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ منشیات فروش اور آئس کا نشہ کا کاروبار کرنے والے کسی فرد اور خاندان کے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے دشمن ہیں ان کے ساتھ نرمی نہیں کی جائے گی وہ کچھ دیر کیلئے صحافیوں کے ساتھ ٹہرے علاقے کے مسائل اور امن وامان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے