ہری پور (نمائندہ مانند)ڈپٹی کمشنر ہری پور کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہری پور، محکمہ صحت کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو ٹیم نے مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور چیلنجز پر روشنی ڈالی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور عوامی آگاہی کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ ہر بچے تک ویکسین کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی، مانیٹرنگ، اور لاجسٹکس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات دی گئیں۔