ملاکنڈ (نمائندہ مانند)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامدالرحمٰن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملاکنڈ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ ملاکنڈ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ملاکنڈ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندے، ای پی آئی کوآرڈینیٹر اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی اور اسے کامیاب بنانے کیلئے تمام شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے انسدادِ پولیو مہم کی مختلف انڈیکٹرز، پولیو مائیکرون پلان اور دئیے گئے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیو مائیکروں پلان کے تمام انڈیکیٹرز پر عمل در آمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران فیلڈ مانیٹرنگ کی جائیگی۔ اور تمام فیلڈ سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے آفسران اور محکمہ صحت کے اہلکار فیلڈ وزٹ یقنی بنائیں۔ مس چلڈرن بروقت رپورٹ کریں۔ پولیو مہم کے دوران مطلوبہ اہداف کو بروقت کور کریں اور پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کو فول پروف سیکورٹی کور یقنی بنائے اورکسی بھی فیلڈ ایشو کو بروقت رپورٹ کریں تاکہ جلد از جلد اس کو حل کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے