ہنگو(نمائندہ مانند)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹل کی جزوی عمارت منہدم۔حادثے کی وجہ سے 12 طالبات زخمی۔زخمیوں کو ریسکیو1122 نے مقامی ہسپتال منتقل کیا۔سکول بلڈنگ کلاسز لینے کے قابل نہیں۔مشران علاقہ اسسٹنٹ کمشنر نواب خان اور ایجوکیشن ضلعی افیسر کا دوره سکول۔تفصیلات کے مطابق ضلع هنگو علاقہ ٹل میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عمارت منہدم هونے سے باره طالبات زخمی هوگٸی۔جن کو ریسکیو 1122 نے فرسٹ ایڈ دینے کیبعد مقامی ہسپتال منتقل کیا جس میں سے پانچ کی حالات خراب هونے کی وجہ سے پشاور منتقل کردیا۔حادثہ کی خبر میڈیا پر اتے ہی ڈپٹی کمشنر ھنگو گوہر زمان وزیر کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نواب خان بنگش ہمراہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر ہنگونے مذکورہ سکول کا دورہ کیا, اسٹاف کیساتھ ملاقات کی, عمارت کا جائزہ لیا اور اسٹاف کوجزوی منہدم شدہ عمارت میں طالبات نہ بیٹھانے کے بابت احکامات جاری کیں. مزید براں اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ ہمراہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر ہنگو ٹائپ-ڈی ہسپتال ٹل کا دورہ کیا جہاں ضلعی ایجوکیشن آفیسر نیمنہدم شدہ عمارت کی ذد میں زخمی ہونے والی طالبات کی تیمارداری کی اور اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ نے ہسپتال کے عملیکو علاج معالجے میں کوئی بھی کوتاہی برتنے سے گریز کرنے اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے بابت احکامات جاری کیں.علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر دوآبہ ہمراہ ضلعی ایجوکیشن آفیسر ہنگو نے تحصیل ٹل کے قومی مشران سے ملاقات کی. ان کے مسائل سُنے اور ملاقات میں طے کیا گیا کہ جزوی منہدم شدہ عمارت کی طالبات کسی پرائیویٹ عمارت میں ایڈجسٹ کرایا جائے گا.تحصیل ٹل کے مشران نے بروقت رسپانس پر ضلعی انتظامیہ ہنگو کاشکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا.