اورکزئی(مانند نیوز)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نزیر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سنٹرل اورکزئی محبوب خان کا موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی صورتحال اور قیام امن کے حوالے سے پولیس آفسران کیساتھ میٹنگ کا انعقاد۔میٹنگ میں جملہ ایس ایچ اوز، ڈی ایس بی انچارج، محرران، چوکیات انچارجان، نے شرکت کی، میٹنگ میں موجودہ صورتحال پر تفصیلی بحث کی گئی۔اورکزئی کے سرزمین پر امن وآمان کے صورتحال کو ہر گز خراب نہیں ہونے دینگے، عوام کے جان ومال کی تخفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، امن وامان برقرار رکھنے کیلئے سیکیورٹی کے وسیع انتظامات کئے جائینگے۔ایس ڈی پی او سنٹرل محبوب خان نے اس موقع پر کہا کہ جملہ ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر تھانہ جات، چوکیات اور گاردات کی سیکیورٹی خود چیک کرینگے۔ ضلع بھر کے تمام داخلی، خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے تا کہ جرائم پیشہ افراد کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جا سکیں۔ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے اور فرائض میں کوتاہی ناقابلِ برداشت ہوگی، کسی بھی آفسر یا جوان نے اپنے فرائض سرانجام دینے میں غفلت کی تو اسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی،عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انتشار پھیلانے والے عناصر کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملانا ہے۔ لہذا ضلع میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے پولیس دن رات عوام کی جان ومال کے حفاظت کیلئے کوشاں رہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے