کرم (مانند نیوز) ضلع کرم میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“کے تحت دیئے گئے ٹاسکس پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر کرم نے سختی سے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا“ کے تحت دیئے گئے ٹاسکس پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ہر محکمہ اور ادارہ اپنا کام مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر سر مکمل کر کے عملدرآمد رپورٹ جمع کرے۔ ”عوامی ایجنڈا“ پروگرام کے تحت دئیے گئے ٹاسک میں انڈسٹری، سوشیو اکنامکس، کھیل، لوڈ شیڈنگ، خستہ حال روڈز کی مرمت و بحالی اور سکولوں کے سروے، محکمہ صحت میں سٹاف کی کمی، غیر قانونی مائیننگ ایکٹویٹی، سب ڈویژنل جرگہ اور فلٹریشن واٹر سپلائی سکیم وغیرہ شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متنبہ کیا کہ”’عوامی ایجنڈا“کے تحت دیئے گئے ٹاسکس پر ڈیڈ لائن کے اندر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں کارروائی ہوگی اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں کی جائے گی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کرم کی زیرِصدارت ضلع میں 28 اکتوبر سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے سلسلے میں بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور پاک آرمی سمیت یونیسیف اور متعلقہ محکمہ صحت کے متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی و تعیناتی اور مائیکرو پلان جیسے امور زیر بحث آئے اور انسداد پولیو مہم کے لئے تیار کردہ لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر کرم نے مہم کی کامیابی کیلئے ضروری ہدایات دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے