ملاکنڈ (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا عوامی ایجنڈا پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویزحامد الرحمن کی زیر صدارت تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ یہ اجلاس پی ایم آر یو کے ذریعے محکمہ جات کو تفویض کردہ اہم کاموں کے لیے پچھلے ایک ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے بلایا گیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے صحت اور تعلیم کی سہولیات کی اسپاٹ چیکنگ، ریگولیٹری انسپکشن، صفائی، غیر قانونی بل بورڈز ہٹانے، سپیڈ بریکرز ہٹانے اور انسداد تجاوزات مہم کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام شرکاء کو وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا پروگرام پر مکمل طور پر عمل کرنے پر زور دیا۔ اجلاس کو مختلف محکموں کے پاکستان سٹیزن پورٹل کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا اور پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے شہریوں کی شکایات کو میرٹ اور ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے اختیار عوام کا پورٹل کا بھی جائزہ لیا گیا اور تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اچھی کارکردگی والے محکمہ جات کی کارکردگی کو سراہا گیا اور کم بہتر کارکردگی والے محکمہ جات کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی سختی سے تاکید کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے تحت کسی بھی محکمے یا افسر کی جانب سے اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے