شانگلہ(مانند نیوز)پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع شانگلہ نے ممبر سازی مہم شروع کر دیا۔شانگلہ کے گھر گھر مہم چلائیں گے۔مرکزی مسلم لیگ کا ایجنڈاخوشحال،سود سے پاک،پرامن اور خوشحال پاکستان بنانا ہیں۔شانگلہ پریس کلب الپوری میں پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر مرکزی مسلم لیگ مالاکنڈ ڈویژن عبدالغفارمنصور نے کہا پاکستان کو سودی قرضوں سے نجات دلانے کے لیے ہمارے ممبر بنے ہم اتحاد خدمت اور مظلوم مسلمانوں کی مدد کی سیاست کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور سیاسی جماعتیں مفاد کی جنگ میں مصروف ہیں۔ ائی ایم ایف کے پاس مزید تین سال کے لیے ملک گروی رکھ دیا گیا ہیں۔ممبر سازی کے حوالے سے عبدالغفارمنصور نے کہا کہ پورے ڈویژن میں یونین کونسل سے لیکر ویلج کونسلوں کی سطح پر ممبر سازی کرنا چاہتے ہیں آن لائن فارم فل کر کے بھی ممبر بن سکتے ہیں محفوظ متحد اور مستحکم پاکستان کے لیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ممبر بنیں سیاسی عصبیت،مذہبی منافرت اور لسانی جھگڑوں سے دور رہیں۔عبدالغفارمنصور نے کہا کشمیر اور فلسطین کی آزادی چاہنے والے ہمارے ممبر بنیں ہم نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد اپ کے تحت عوام کی خدمت میں مصروف ہیں ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے ہمارے کارکنان کیمپ بھی لگائیں گے اور گھروں میں جا کر بھی ممبر سازی کریں گے۔شانگلہ میں جاری ممبر سازی پر انھوں نے کوزباٹ کوٹ،کروڑہ اور رحیم آباد الپوری ضلع شانگلہ کی رکن سازی مہم کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سید احمد ولی شاہ جنرل سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ ضلع شانگلہ کو بہتر کام پر شاباش دی۔انھوں نے کہا کہ ممبر سازی کا عمل ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں گھر گھر چلائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے