پشاور( مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم، محکمہ صحت اور عوام مشترکہ طور پرڈی وارمنگ مہم کو کامیاب بنانے میں کردار اداکریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلزہائیر سیکنڈری سکول لیبر کالونی اورجی ایچ ایس ایس نمبر4 مردان میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کے حوالے ماسٹر ٹرینرز کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ورکشاپ میں ڈپٹی ایم ایس مردان ڈاکٹر تاج،ڈویژنل ریجنل منیجر محمد یاسر،ڈسٹر کٹ ایجوکشن آفیسر فیمل ثمینہ غنی،ڈپٹی ایجوکشن آفیسر میل امتیاز خان،خیبر پختونخوا ڈی وارمنگ پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈنیٹر محمد امجد خان،لیڈ ٹرینرز مس فوزیہ اورمس نجمہ نے بھی شرکت کی۔ محمد امجد خان نے شرکاء کو بتایاکہ خیبر پختونخوا میں پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کا ہفتہ 4 سے8نومبر تک منایاجائیگا جس کے لئے ضلعی سطح پر محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت مشترکہ طور پر مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کرے گی۔پیٹ کے کیڑوں کی دوائی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے منظور شدہ ہے اور منسٹری آف نیشنل ہیلتھ عالمی ادارہ صحت سے یہ مفت اور محفوظ دوا فراہم کی جائیگی لہٰذا اس مہم میں 5سے 14 سال تک کے تمام بچوں کو پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرکے ان کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مردان ڈاکٹر جاوید اقبال نے تمام محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو اس مہم کا حصہ بنائیں مفت اور محفوظ دوا کے ذریعے پیٹ کے کیڑوں سے نجات پائیں تاکہ انکا مستقبل روشن اور محفوظ ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے